Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10کی دستیابی کے لئے درخواست دائرکردی

وزیراعظم نے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10کی دستیابی کے لئے درخواست دائرکردی
July 17, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کی دستیابی کے لئے بھی  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ  والیم 10 کو پبلک نہ کرنا بد نیتی ظاہر کرتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی نے 60 دنوں کی 5086 صحفات پر مشتمل حتمی تحقیقاتی رپورٹ کو 10 والیم کی صورت میں سپریم کورٹ پیش کیا مگر عدالت عظمی سے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے استدعا کی کہ والیم دس کوفی الحال پبلک نہ کیا جائے۔ اب وزیر اعظم کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سمیت  والیم دس کی دستیابی کے لئے بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔  پانچ صحفات پر مشتمل درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ

رپورٹ کی جلد نمبر دس منظر عام پر نہیں لائی گئی جلد نمبر دس کو پبلک نہ کرنا بدنیتی ظاہر کرتا ہےکیس چلانے سے پہلے جلد نمبر دس فراہم کی جائے

جلد نمبر دس کی فراہمی کے بعد ہی وزیراعظم عدالت کے سامنے موقف پیش کر سکیں گے جبکہ جلد نمبر دس فراہم نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔