Thursday, September 19, 2024

وزیراعظم نے جلیل عباس جیلانی کو اسلام آباد طلب کر لیا

وزیراعظم نے جلیل عباس جیلانی کو اسلام آباد طلب کر لیا
October 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو  اسلام آباد طلب کرلیا ہے،وزیر اعظم 19 اکتوبر سے امریکہ کا سات روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے ایجنڈے کی تیاری پر معاونت کریں گے۔جلیل عباس جیلانی سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم کا دورہ امریکہ کے ایجنڈے  کو حتمی شکل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم 19 اکتوبر سے امریکہ کا سات روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔