Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نواز شریف کی نواسی مہر النسا پیا گھر سدھار گئیں

وزیراعظم نواز شریف کی نواسی مہر النسا پیا گھر سدھار گئیں
December 27, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساءکی شادی کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی جس میں وزیراعظم نوازشریف، کیپٹن صفدر، وزیراعلیٰ شہبازشریف، وزیراعظم کے بیٹے حسن اور حسین، وزیراعلیٰ کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف، اسحاق ڈار سمیت شریف خاندان کے قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی۔ مریم نوازکے سمدھی چودھری منیر اپنے صاحبزادے دولہا راحیل منیر چودھری کی بارات لے کر عشاءکے وقت جاتی عمرہ پہنچے۔ باراتیوں کی تعداد تقریباً ڈیڑھ سو بتائی جاتی ہے۔ پروقار تقریب میں مہرالنساءکو خاندان کے بڑے بزرگوں نے دعاوں اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔ وزیراعظم نے پابندی وقت کو ملحوظ خاطر رکھا اورشادی کی تقریب چاردیواری کے اندر ہونے کے باوجود بروقت اختتام پذیر ہو گئی۔ ولیمہ کی تقریب آج ہو گی جس میں اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔