Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں جمع

وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں جمع
July 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے ۔

  سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نے عوامی عہدوں کا فائدہ اپنے آپ کو اور بچوں کو دیا ۔ انہوں نے دور اقتدار میں بزنس کو پروان چڑھایا۔

رپورٹ میں نوازشریف اور ان کے بچوں کے اثاثے ذرائع آمدن سے زیادہ قرار پائے گئے ہیں ۔ نواز شریف اور فیملی نے سپریم کورٹ میں غلط اور جعلی دستاویز جمع کرائے ۔

درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں، کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے یا جب تک نااہل نہیں کیا جاتا اس وقت تک وزیر اعظم کی معطلی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔