Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نواز شریف کی بوسنیائی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات

وزیراعظم نواز شریف کی بوسنیائی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات
December 21, 2016

سراجیوو (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کا دورہ بوسنیا ہرزیگوینا جاری ہے۔ وہ آج وزیراعظم بوسنیا کے دفتر پہنچے تو ان کے بوسنیائی ہم منصب ڈینس زوویدے وچ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں پاکستان اور بوسنیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔

بعدازاں وزیراعظم نوازشریف اور بوسنیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ڈینس زو ویدے وچ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔سرائیوو میں بوسنیا کے وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔