وزیراعظم نواز شریف کل صبح لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف کل صبح لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد کل لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہونگے ۔ پی آئی اے نے وزیراعظم کیلئے خصوصی طیارہ بھیج دیاہے ۔وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور فیملی ڈاکٹربھی آئیں گے،ترجمان پی آئی اے کے مطابق عام پروازوں پرزیادہ نشستیں دستیاب نہ ہونے پر خصوصی جہاز بھجوایا گیا ہے ۔