Sunday, September 25, 2022

وزیراعظم نواز شریف کاکشتی حادثے پر چینی ہم منصب  کواظہار افسوس کا خط

وزیراعظم نواز شریف کاکشتی حادثے پر چینی ہم منصب  کواظہار افسوس کا خط
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے چین میں کشتی کے حادثے پر چینی ہم منصب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چین کے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں  دریائے یانگ وی میں کشتی کے حادثے میں 458 سیاحوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خط میں چینی وزیر اعظم  سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام چینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،توقع ہے کہ چینی عوام جلد عزم و ہمت کے ساتھ اس غم کو برداشت کریں گے۔