Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نواز شریف نے گوادر‘ تربت‘ ہوشاب روڈ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نواز شریف نے گوادر‘ تربت‘ ہوشاب روڈ کا افتتاح کر دیا
February 3, 2016
کوئٹہ (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے اقتصادی راہداری منصوبے کی گوادر‘ تربت‘ ہوشاب روڈ کا افتتاح کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او مبارکباد کی مستحق ہے‘ شاہراہوں کا جال بچھا رہے ہیں‘ ملکی ترقی کا سفر تیز تر ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے گوادر ، تربت ، ہوشاب روڈ کا افتتاح کر دیا۔ گوادر میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کی صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی۔ نئی شاہراہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بروقت تکمیل پر ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پشاور سے جلال آباد تک سڑک بنا رہے ہیں جس کا فائدہ دونوں ممالک کے عوام کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل اس خطے سے وابستہ ہے۔ جتنی انویسٹمنٹ کریں گے اتنا ہی ریٹرن ملے گا۔ کچھ عرصہ تک سندھ کے پاور ہاوسز میں مقامی کوئلہ استعمال ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ملکی ترقی کا مختصر جائزہ بھی پیش کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم جب بلوچستان پہنچے تو ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی‘ وزیر اعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری‘ وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ بھی تھے۔