Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
February 10, 2016
دوحا (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں وہ ایل این جی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان دیگر تجارتی معاہدے اور ایم او یوز بھی سائن ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران امیر قطر اور وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر سے ملاقات کریں گے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ایل این جی کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ریڈیو، ٹی وی، تجارت، صحت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر بھی دستخط ہوں گے۔ اس کے علاوہ قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم نواز شریف قطر ایئرویز کے سی ای او سے بھی ملاقات کریں گے۔