Thursday, December 1, 2022

وزیراعظم نوازشریف 16ستمبر کوامریکہ روانہ ہونگے

وزیراعظم نوازشریف 16ستمبر کوامریکہ روانہ ہونگے
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف 16ستمبر کوامریکہ روانہ ہونگےجہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق   وزیراعظم نوازشریف براستہ ڈنمارک امریکا پہنچیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ایک روز ڈنمارک میں قیام  کے بعد 18ستمبر کو ڈنمارک سے امریکا روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک ہوں گےاور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم   24ستمبر کو وطن واپس آئیں گے۔