Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نوازشریف کے نریندر مودی، پرناب مکھرجی اورسونیا گاندھی کیلئے آموں کے تحفے، سفارتی ذرائع سے بھیجے گئے: بھارتی میڈیا

وزیراعظم نوازشریف کے نریندر مودی، پرناب مکھرجی اورسونیا گاندھی کیلئے آموں کے تحفے، سفارتی ذرائع سے بھیجے گئے: بھارتی میڈیا
July 22, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے پاک بھارت امن کیلئے مینگو ڈپلومیسی کے تحت اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھجوایا ہے۔ وزیراعظم نے نریندر مودی کو ایسے وقت آم بھجوائے جب بھارتی فورسز کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزیاں کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے نریندر مودی کے علاوہ صدر پرناب مکھر جی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو پھلوں کے بادشاہ تحفے میں بھجوائے ہیں۔ آم سفارتی حکام کے توسط سے بھارتی حکام کو بھیجے گئے ہیں۔ پاک بھارت تعلقات میں امن کیلئے مینگو ڈپلومیسی کا استعمال کوئی انہونی بات نہیں ہے بلکہ وزیراعظم نوازشریف کے پیشرو بھی بھارتی حکام کو آموں کے تحفے بھیجتے رہے ہیں۔ آم اس وقت بھیجے گئے جب کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور فائرنگ کی وجہ سے رینجرز نے بھارتی مٹھائی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان نےپچھلے سال بھارت کی طرف سےخارجہ سیکرٹری تعلقات منقطع کئے جانے کے موقع پر بھی آم بھجوائےتھے۔