وزیراعظم نوازشریف کےاقوام متحدہ سےخطاب پربھارتی میڈیانےزہراگلناشروع کردیا
لاہور(ویب ڈٰیسک)وزیراعظم نوازشریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب پربھارتی میڈیانے زہراگلناشروع کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف نے عالمی فورم پر اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اس بھرپور انداز سے پیش کیا کہ اس نے بھارتیوں کی نیندیں اڑا دیں ،بھارتی میڈیا وزیراعظم نوازشریف کی تقریر کے خلاف خوب پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیانے اپنی سرخیوں میں یہاں تک کہہ دیاکہ پاکستانی وزیراعظم نے دروغ گوئی کی اور بھارت پر بے بنیاد الزامات لگائے۔
بھارتی تجزیہ کاربھی پاکستان دشمنی میں کہاں پیچھے رہنے والے ہیں ،نام نہادتجزیہ کاروں نے وزیراعظم کی امن تجاویزکومسترکرتے ہوئے پاکستان پربے بنیادالزامات کی بوچھاڑکردی۔
بھارتی میڈیا کو چاہیے کہ وہ نئی دہلی سرکار کے گھڑے کی مچھلی نہ بنے اور پاکستان کی امن تجاویز کے حق میں ذمہ داری کا مظاہر ہ کرے۔