Monday, October 3, 2022

وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے سیاسی، سماجی، کھیل، شوبز اور معروف عالمی شخصیات بھی دعاگو

وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے سیاسی، سماجی، کھیل، شوبز اور معروف عالمی شخصیات بھی دعاگو
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے لئے جہاں پوری قوم دعا گو ہے وہیں عالمی شخصیات بھی وزیراعظم کی جلد صحت کے لئے دعاگو ہے۔ ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل اور برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔ وزیراعظم کی لندن میں ہارٹ سرجری کا عمل شروع ہوتےہی دنیا بھر سے پیغامات آنے لگے۔ جہاں پاکستانی اپنے ملک کے وزیراعظم کی جلد صحت چاہتےہیں وہیں غیرملکی شخصیات بھی ایسی ہی نیک خواہشات دل میں رکھتی ہیں۔ کرس گیل نے اپنےویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا کہ وہ بھی پاکستان کے وزیراعظم کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ اسی طرح دنیا بھر سے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم سمیت کئی عالمی راہنماؤں نے بھی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لئےدعا کی ہے۔ سیاسی، سماجی، کھیل، شوبز سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اختلافات جیسے بھی ہوں ملک کے سربراہ کی صحت سب کو پیاری ہے۔