Thursday, September 19, 2024

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیاسی اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیاسی اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے پر اتفاق
March 8, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیاسی اور عسکری قیادت کے اہم اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سلامتی کی صورتحال اور وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور پٹھان کوٹ واقعے میں ہونے والی پیشرفت پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ، وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان، اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں اہم قومی اور داخلی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے اجلاس کو پاک بھارت مذاکرات اور پٹھان کوٹ واقعہ کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں شبقدر میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی اور دھماکے میں شہید ہونیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا گیا۔ شرکاء نے دہشت گردی کی جنگ میں سیکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک سرزمین سے دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔