Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نوازشریف کی جامعہ اشرفیہ آمد‘ مولانا عبیداللہ کے انتقال پر تعزیت

وزیراعظم نوازشریف کی جامعہ اشرفیہ آمد‘ مولانا عبیداللہ کے انتقال پر تعزیت
April 9, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی بغیرپروٹوکول جامعہ اشرفیہ آمد۔ معروف عالم دین مولاناعبیداللہ کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے لاہورمیں موجودگی کے دوران بغیرپروٹوکول جامعہ اشرفیہ کادورہ کیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں انتقال کرجانے والے معروف عالم دین مولاناعبیداللہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی اور مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانافضل الرحیم اورقاری ارشدعبیدبھی موجودتھے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے بلنددرجات کےلئے دعابھی کی۔