Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات خوش آئند ہے، کشیدگی ختم ہونی چاہیے: جان کربے

وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات خوش آئند ہے، کشیدگی ختم ہونی چاہیے: جان کربے
July 10, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربے نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ہونے والی ملاقات کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم ہر اس اقدام کو بہتر کہیں گے جو تنازعات کو ختم کرنے کے لیے اٹھایا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی ختم ہو اور دونوں جانب کے مسائل حل ہوں۔ کشیدگی کو بڑھانا دونوں ممالک میں سے کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک امن چاہتے ہیں اور امریکا بھی یہی چاہتا ہے۔