Thursday, September 29, 2022

وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کل ہو گی‘ انتظامات مکمل

وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کل ہو گی‘ انتظامات مکمل
لندن (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کل لندن کے ایک نجی اسپتال میں ہو گی۔ تمام ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے۔ خاندان کے افراد بھی لندن میں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کےلئے رات کو لندن کے رائل برامپٹن اسپتال میں داخل ہو جائیں گے۔ ان کا آپریشن کل ہو گا جس کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی اپنے بڑے بھائی کی تیمار داری کے لئے لندن میں پہنچ چکے ہیں جبکہ خاندان کے دیگر افراد بھی وہیں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرجری کے بعد ڈاکٹر وزیراعظم نوازشریف کو دو سے تین ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیں گے اور ڈاکٹروں کی اجازت سے ہی وہ وطن واپس لوٹیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دعاو¿ں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی عالمی رہنماو¿ں نے بھی ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔