Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم نوازشریف کراچی پہنچ گئے، ایکسپو پاکستان نمائش کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم نوازشریف کراچی پہنچ گئے، ایکسپو پاکستان نمائش کا افتتاح کرینگے
February 26, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے جہاں ایکسپو پاکستان نمائش کا افتتاح کرینگے۔ نمائش کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ہوں گے۔ بعدازاں وزیراعظم  نوازشریف آنجہانی رانا بھگوان داس کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے جس کے بعد وہ گورنر ہائوس پہنچیں گے اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ عشرت العباد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات بھی کراچی دورے کا حصہ ہے جس میں کراچی کی صورتحال اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی کراچی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس کی وجہ سے ایکسپو سینٹر کے اطراف میں شدید ٹریفک جام رہا۔