Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نوازشریف کا یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد کا پیغام

وزیراعظم نوازشریف کا یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد کا پیغام
May 10, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نےسابق وزیراعظم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کے بیٹے کی بازیابی  ان کےلئے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔ اللہ کرے وہ جلد از جلد خیریت سے گھر واپس آجائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ اور آپ کے اہلخانہ نے جس حوصلےاور صبر کےساتھ تین سال  گزارے، اس پروہ انہیں خراج تحسین پیش کرتےہیں۔ وہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپ کو اور آپ کے اہلخانہ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ ادھر آرمی چیف  جنرل راحیل شریف نے یوسف رضا گیلانی کو فون کیا اور بیٹے کی بازیابی پرمبارکباد دی۔ آرمی چیف  نے کہا کہ وہ گیلانی خاندان کے حوصلے کی داد دیتے ہیں، جنہوں نےاتنےحوصلے اور استقامت کے ساتھ  اتنا مشکل وقت گزارا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔