وزیراعظم نوازشریف چار روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے، امریکی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگے

واشنگٹن (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف چار روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔ ان کا اینڈریوز ایئربیس پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف چار روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے۔ خاتون اول، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ سمیت تیرہ رکنی وفد ساتھ ہے۔ ہوائی اڈے پر امریکی اور پاکستانی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم جمعرات کو صدر اوباما اور آج وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے۔ نائب صدر اور ارکان کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔