Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے
April 19, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف لندن میں علاج معالجے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے استقبال کیلئے وفاقی وزراءاور دیگر حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد وزیراعظم کے لندن میں موجود معالجین نے انہیں تندرست قرار دیا تھا اور سفر کرنے کی اجازت دی تھی۔