Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم نوازشریف نے حج پالیسی دو ہزار سولہ کی منظوری دیدی، وزیر مذہبی امور آج حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کرینگے

وزیراعظم نوازشریف نے حج پالیسی دو ہزار سولہ کی منظوری دیدی، وزیر مذہبی امور آج حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کرینگے
April 13, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے حج پالیسی کی منظوری دے دی۔ رواں سال 1لاکھ 43ہزار 3سو 48 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ پالیسی کا باقاعدہ اعلان وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کرینگے۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے حج دو ہزار سولہ کی پالیسی کی منظوری دے دی۔ حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کرینگے۔اس سال ساٹھ فیصد عازمین حج سرکاری سکیم جبکہ چالیس فیصد حاجی نجی حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے فریضہ حج ادا کرینگے۔ ملک کے شمالی علاقوں سے حج اخراجات دو لاکھ پچپن ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقوں کے حجاج کیلئے دو لاکھ چونسٹھ ہزارروپے ہونگے۔ رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار 3 سو 48 پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ 46 ہزار اکیس حاجی سرکاری سکیم جبکہ 57 ہزار 3 سو 47 حاجی نجی حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حجاز مقدس جائینگے جبکہ  پانچ ہزار ہارڈ شپ کا کوٹہ وزارت کے پاس الگ ہو گا۔ پہلے حج درخواستیں چار سے چودہ اپریل تک بینکوں میں جمع کرنے کی تجویز تھی تاہم اب بینکوں میں حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع دی جائے گی۔