Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم نوازشریف نے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نوازشریف نے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا
May 18, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا، پینتالیس کروڑ کی لاگت سے ائیرپورٹ بحالی منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوا۔ وزیراعظم نوازشریف نے افتتاح کے موقع پر دعا بھی کی۔ مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ائیرپورٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ منصوبے کے تحت مسافروں کےلئے کاونٹرز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ بین الاقوامی روانگی کے لیے علیحدہ عمارت اور فاسٹ ٹریک کاو¿نٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر پہلی بار وائی فائی سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ ائرپورٹ میں ایک ہزار گاڑیوں اور چار ہزار موٹر سائیکلوں کے لیے الگ پارکنگ بھی بنائی گئی ہے۔