Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ، لاہور ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت

وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ، لاہور ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت
April 13, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے، ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی ہیں۔ میاں نوازشریف بدھ کی صبح اپنی رہائشگاہ جاتی عمرہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت وزیراعظم ہاؤس کے سٹاف اور اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔ برطانیہ روانگی سے قبل وزیراعظم نے لاہور ایئرپورٹ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں انہوں نے اپنے پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری پنجاب کو مختلف امور پر ہدایات بھی دیں۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم نے شہباز شریف، چودھری نثار اور اسحاق ڈار سے علیحدگی میں ملاقات کی جو ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، وزیراعظم کے دورہ لندن سمیت دیگر امور بھی زیرغور آئے جن پر وزیراعظم نے تفصیلی مشاورت کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وہ طبی معائنہ کے لیے لندن میں پانچ سے چھے روز قیام کریں گے۔ بعدازاں وزیراعظم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنے خصوصی طیارے اسٹریم جیٹ کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔