Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم نوازشریف سے ایئرچیف سہیل امان کی ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نوازشریف سے ایئرچیف سہیل امان کی ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
January 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف سے ائیرچیف سہیل امان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملحیہ لودھی نے بھی وزیراعطم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان  کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے  پاک فضائیہ کے سربراہ  ائیرچیف سہیل امان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کریں گے۔ دوسری جانب ایک ملاقات میں اقوام متحدہ میں مستقل  پاکستانی مندوب ملحیہ لودھی نے وزیراعطم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دیگر ممالک کے ساتھ  مسائل کو بین الاقوامی سطح پر بہتر طریقے سے اٹھایا جائے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام  مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔