Sunday, December 4, 2022

وزیراعظم نوازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  کی ملاقات

وزیراعظم نوازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  کی ملاقات
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور پارلیمانی کمیٹی برائے ٹی او آرز کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم  نوازشریف کے آج سوات روانہ ہونے سے پہلے اسپیکر ایاز صادق نے ان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور پارلیمانی کمیٹی برائے ٹی او آرز کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔