Monday, September 26, 2022

وزیراعظم نوازشریف سےآصف زرداری کی ملاقات،کراچی آپریشن بلاامتیاز جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم نوازشریف سےآصف زرداری کی ملاقات،کراچی آپریشن بلاامتیاز جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف سے سابق صدر آصف زرداری نے ملاقات کی، جس میں کراچی آپریشن، سانحہ صفورا اور سندھ کے مالیاتی امور پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کراچی آپریشن بلا امتیاز جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات  میں این ایف سی ایوارڈ پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں اسحاق ڈار، سلیم مانڈوی والا اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سندھ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں اس  کے طریقہ کار کےمطابق  ٹیکس اکٹھا کیا جانا چاہئے،جبکہ وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ اس کی ہدایت کے مطابق ٹیکس اکٹھا کیا جائے۔