Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم نوازشریف سکھر تا ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے

وزیراعظم نوازشریف سکھر تا ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے
May 6, 2016
سکھر (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف آج اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ہوم گراؤنڈ میں انٹری دیں گے۔ وزیراعظم آج سکھر تا ملتان موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تین سو ترانوے کلومیٹر طویل شاہراہ کے منصوبے پر تین سو تیرہ ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر تقریب کے مہمانوں کو گرمی سے بچانے کے لیے پنڈال کو مکمل اے سی کر دیا گیا ہے۔