وزیراعظم نوازشریف ترکمانستان پہنچ گئے

اشک آباد(92نیوز)وزیرا عظم میاں نوازشریف ترکمانستان کے دورے پر اشک آباد پہنچ گئےہیں ۔ ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم نے استقبال کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف دو روز دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے ہیں ۔ اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے نائب وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا ہے جبکہ بچوں نے وزیراعظم کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے ہیں ۔
نواز شریف اشک آباد میں پائیدار عالمی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم ترکمانستان کے صدر کی دعوت پر دوروزہ دورے پر گئے ہیں ۔