Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات، گلے شکوے کر کے ناراضگی ختم کر دی، شہبازشریف نے تحفظات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا

وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات، گلے شکوے کر کے ناراضگی ختم کر دی، شہبازشریف نے تحفظات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا
May 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے چوہدری نثار علی خان کی ملاقات، دونوں رہنماو¿ں کے درمیان رازونیاز کے بعد ناراضگی ختم ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دونوں رہنماوں کے درمیان تحفظات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات میں اسحاق ڈار، پرویز رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار علی خان کو کچھ قومی معاملات پر حکومت سے اختلافات تھے جس کے باعث انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی بھی چھوڑ دی تھی اور کافی عرصے سے وزیراعظم سے ملاقات بھی نہیں ہوئی تھی اور اہم اجلاسوں میں شرکت بھی نہیں کرتے تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان تحفظات دور ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔