Monday, October 3, 2022

وزیراعظم نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی : دفتر خارجہ

وزیراعظم نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی : دفتر خارجہ
اسلام آباد(92نیوز)دفتر خارجہ نےکٹھمنڈومیں وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب  نریندر مودی سے خفیہ ملاقات کی تردید کردی جبکہ بھارتی دفتر خارجہ نےتو اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے ہی انکار کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی صحافی کی سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر کٹھمنڈو میں وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ ہوا تھا بعد ازاں ری ٹریٹ کے دوران دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان رسمی جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان  کوئی خٖفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔