Wednesday, December 7, 2022

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات، ملکی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات، ملکی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر ضرب عضب پر بریفنگ بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم سے ملاقات کے موقع پر آرمی چیف نے ضرب عضب اور سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں ملک کی اندرونی سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ کراچی آپریشن پر بھی بات ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ وزیر اعظم نے پاک فوج کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔