وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر آج کابل جائیں گے

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے۔ افغان قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور پاک افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال ہو گا۔
وزیراعظم نوازشریف کو اس دورے کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف کی افغان صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔
وزیراعظم افغان چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کا یہ افغانستان کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے تیس نومبر کو افغانستان کا دورہ کیا تھا۔