Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم میاں نوازشریف اہل خانہ کے ہمراہ مری پہنچ گئے

وزیراعظم میاں نوازشریف اہل خانہ کے ہمراہ مری پہنچ گئے
July 2, 2017

مری (92نیوز)پانامہ کا ہنگامہ مخالفین کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری سیاسی دراجہ حرارت بڑھتے ہی وزیر اعظم نواز شریف نے اہل خانہ کے ہمراہ مری ڈیرے ڈال لیے۔ سرد موسم میں بچوں سے جے آئی ٹی کےپوچھے جانے والے گرما گرم سوالات پر  مشاورت اور آیندہ کی حکمت عملی  تیار کر لی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ  بغیر پروٹوکول اچانک اپنے مری والے گھر پہنچ گئے ۔ذرائع بتاتے ہیں کہ نواز شریف جے آئی ٹی کے آخری راؤنڈ پر مشاورت کے لئے پرفضا مقام پر گئے ۔ انھوں نے مشاورت کے لئے اسحاق ڈار کو مری بلایا  بیگم کلثوم حسن اور حسین نواز بھی جے آئی ٹی میں پیشی کے لئے مشورے دیئے  اور آیندہ کےلئے سیاسی محاذ پر حکمت عملی پر بھی غور کی گیا مشاورت میں پانامہ کے ممکنہ فیصلے کے قانونی اور عوامی پہلووں کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی مخالفین کو اڑے ہاتھوں لینے پر اتفاق کیا گیا۔ حکمران جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ پانامہ کا جو بھی فیصلہ آئے مسلم لیگ نون عوامی عدالت سے رجوع کرئے گئی واضع رہے کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن تین حسین چاراورصاحبزادی مریم نواز پانچ جولائی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیشں ہونگے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی چھ جولائی جےُآئی ٹی کے سامنے پیشی کا امکان ہے ۔