Thursday, December 1, 2022

وزیراعظم مودی کا ریاست چھتیس گڑھ کا دورہ،ماؤباغیوں نے250دیہاتیوں کو یرغمال بنا لیا

وزیراعظم مودی کا ریاست چھتیس گڑھ کا دورہ،ماؤباغیوں نے250دیہاتیوں کو یرغمال بنا لیا
سکما(ویب ڈیسک)وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پربھارت میں ماؤ باغیوں نے دو سو پچاس دیہاتیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں ماؤ باغیوں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،۔ اس دوران ماؤ باغیوں نے کم سے کم دو سو پچاس شہریوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا ہے۔ یرغمال بنائے گئے دیہاتی ایک پل کی تعمیر کا کام کر رہے تھے،باغی نجی تعمیراتی کمپنی کے کارکنوں اور دیہاتیوں کو گھنے جنگلوں میں لے گئے،مودی کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے شورش زدہ علاقے کا یہ پہلا دورہ ہے۔