Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم لندن زرداری کے دربار میں حاضری دینے جا رہے ہیں : اعتزاز احسن

وزیراعظم لندن زرداری کے دربار میں حاضری دینے جا رہے ہیں : اعتزاز احسن
April 12, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے چودھری نثار کو نوازشریف کا سب سے بڑا دشمن قرار دےدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے تومے فیئرفلیٹس پر سچ بول کر وزیراعظم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔ نوازشریف لندن آصف زرداری کے دربارمیں حاضری کیلئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چودھری نثارعلی خان اور اعتزازاحسن کا میچ جاری ہے، کبھی موجودہ وزیرداخلہ چوکے لگاتے ہیں توکبھی سابق وزیر داخلہ باو¿نسرز مارتے ہیں۔ تازہ سپیل میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے کافی تیز گیندیں کیں اور چودھری نثار کو یارکر ہی مار دیا۔ اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں مزید جائیدادکے حوالے سے ایک دعویٰ بھی کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراعظم کی لندن یاترا کے خاص مقصد کا راز بھی فاش کر دیا۔ چودھری اعتزازاحسن نے اس موقع پر چودھری نثار علی خان کوچیلنج دیا کہ وہ ہر طرح کے احتساب کیلئے تیارہیں اورکہا کہ ہم دونوں اثاثوں کا ریکارڈ لے آتے ہیں، انکوائری کرالیں ، سچ اورجھوٹ کا پتہ چل جائےگا۔