Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں، پی پی اداروں کے پیچھےکھڑی ہے : اپوزیشن لیڈر

وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں، پی پی اداروں کے پیچھےکھڑی ہے : اپوزیشن لیڈر
July 13, 2017

اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر نے ایک بار پھر مطالبہ کیا  کہ وزیراعظم نواز شریف فوری طور استعفی دیں، کہتے ہیں  ہمیشہ کہتا  رہا ہوں  کہ وزیراعظم آستینوں کے سانپوں سے بچیں، پیپلز پارٹی اداروں کے پیچھے کھڑی۔

تفصیلا تکے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو بچانے کے لیے، نواز شریف کو ایک منٹ بھی وزارت عظمی کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔ وہ  فوری استعفی دیں اور اپنی پارٹی کے کسی بھی رہنما کو وزیراعظم بنا  دیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے اپنا کام خوش اسلوبی سے مکمل کیا ہے۔ میاں نواز شریف صاحب اداروں سے محاذ آرائی کی طاقت نہیں رکھتے، وقت بدل چکا، یہ 90 کی دہائی نہیں۔ کوئی اور ہو یا   نہ ہو، پیپلز پارٹی اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آپ میں جرات نہیں کہ سیاسی جماعتوں سے محاذ آرائی کر سکیں، مشکل وقت پڑنے پر  ن لیگ ایک بار پھر منظر سے غائب ہو جائے گئی۔