Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف نے کرپشن بچانے کیلئے ملک کا نظام تباہ کر دیا :عمران خان

نوازشریف نے کرپشن بچانے کیلئے ملک کا نظام تباہ کر دیا :عمران خان
May 9, 2016
لاہور (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ بنوں میں ن لیگ کا جلسہ ٹینٹ میں ہوا۔ اکرم درانی کہتے ہیں کہ وہ بنی گالا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اکرم درانی زیادہ دور نہ جائیں وہ خود بنوں آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج پشاور میں جلسہ جمایا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بنوں میں جلسہ ایک ٹینٹ میں ہوا۔ اکرم درانی نے جلسے میں کہا تھا کہ میاں صاحب حکم کریں وہ بنی گالہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ عمران خان نے اکرم درانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ تو بہت دور ہے پرسوں بنوں آرہا ہوں دیکھ لیتا ہوں آپ کیا کرتے ہیں۔ کپتان نے اکرم درانی کے خیبرپختونخوا کے حکومت گرانے کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ رشوت کے ذریعے ہمارے ایم پی ایز کو خریدیں گے۔ رشوت دینا اور ضمیر خریدنا خلاف اسلام ہے۔ اکرم خان درانی خدا کا خوف کھائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی تقریر میں جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو ایجنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ مولانا صاحب کو حکومت میں رہنے کی اتنی عادت پڑ گئی ہے کہ خدانخواستہ اگر ملک کا وزیراعظم کوئی یہودی بن گیا تو وہ ان کے بھی وزیر بن جائیں گے۔ عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب آپ کو نیا خیبرپختونخوا کبھی نظر نہیں آئےگا۔ وہ یہاں سڑکیں بنا کر نیاپختونخوا ڈھونڈ رہے ہیں۔ میاں صاحب غلط جگہ نیاپختونخوا ڈھونڈ رہے ہیں۔ قومیں سڑکیں بنا کر نہیں بنتیں۔ وزیراعظم نے پاناما لیکس کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے ملک کے چکر لگانا شروع کر دیے۔ کپتان نے کہا کہ اگر لیڈر کرپٹ ہو تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔ ایک کرپٹ لیڈر سارا معاشرہ خراب کر دیتا ہے۔ ملائیشیاکی ترقی کا راز ایماندار لیڈر ہے۔ مہاتیرمحمد نے کہا تھا جس قوم کاحکمران کرپٹ ہو وہ ترقی نہیں کرتی۔ عرب کے مسلمان پیسے کے پجاری نہیں تھے اس لیے اسلام پھیلا۔ اکرم درانی اور مولانا فضل الرحمان پیسے کے پجاری ہیں۔ انہوں نے کہا قوم جانتی ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ نوازشریف نے کرایا تھا۔ پنجاب کی سیاسی پولیس چھوٹو گینگ کے سامنے بے بس ہو گئی۔ ماڈل ٹاون میں نہتوں کو نشانہ بنانے والی پولیس ڈاکو‘ چور کیا پکڑے گی۔ پنجاب پولیس کو تباہ کر دیا گیا، بہت جلد اس کو ٹھیک کر کے دکھاوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں خیبرپختونخوا کی پولیس پر فخر ہے جس نے 24گھنٹے میں سورن سنگھ کے قاتلوں کو پکڑا۔ انہوں نے کہا زیادہ دیر نہیں لگے گی وہ پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کر کے دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک اور نجم سیٹھی کو پی سی بی میں لگا کر کرکٹ تباہ کر دی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔