Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ بزدار

وزیراعظم عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ بزدار
July 1, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں، وزیراعظم عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بزدار نے کہا، پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہے، ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں۔

انہوں نے کہا، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کیے، لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔ مزید کہا، کرپشن میں ملوث ٹولہ لوٹی گئی دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔