Saturday, January 28, 2023

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ چھٹیوں پر فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ چھٹیوں پر فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچ گئے

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 3 روزہ چھٹیوں پر فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان اپنی فیملی کے ہمراہ تین دن کی چھٹیاں سیاحتی مقام نتھیا گلی گزاریں گے۔ وزیر اعظم کی آمد کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ملاقاتوں کا شیڈول بھی نہ بن سکا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا بھی سیاحتی مقام پر موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان سیاحتی مقام سے واپسی پر پیر کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔