Thursday, September 29, 2022

وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے

وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے
September 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو ورچوئل شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب ساتویں نمبر پر ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 ستمبر کو امریکا جائیں گے ۔ وزیر خارجہ کا نیویارک کے علاوہ واشنگٹن جانے کا بھی امکان تاحال حتمی نہیں ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اعلی سطح پر عمومی مباحثے کا آغاز 21 ستمبر سے ہو گا۔ وزیر خارجہ دورہ امریکا میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل صدور سے ملیں گے۔

وزیرخارجہ اجلاس کے دوران متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیرخارجہ پاکستان مشن نیویارک جائیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔