وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان کو جیت کیلئے مشورے

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کرکٹ میچ پر ٹویٹ کے ذریعے کرکٹ ٹیم کے کپتان کو جیت کیلئے مشورے دے دیئے۔
وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سرفراز احمد کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔ بہترین کھیل پیش کریں اور آخری گیند تک لڑیں۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1140150746924625920
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1140150828277387264
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1140150332850393088
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1140150097071738880
وزیراعظم نے کہا سرفراز احمد اسپیشلسٹ باؤلر اور بیٹسمین کیساتھ میدان میں اترے۔ ریلوکٹے پریشر میں کم ہی پرفارم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا سرفرازالیون کو ہار کا خوف ختم کرنا ہوگا، پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔