Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ کراچی کے دورے کا امکان

وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ کراچی کے دورے کا امکان
April 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ کراچی کے دورے کا امکان ہے۔ آئندہ 3 دن کے دوران شہر قائد کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس بھی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سندھ حکومت کیلئے امدادی سامان اور مالی معاونت کا اعلان کریں گے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان دورہ کراچی کے موقع سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں تاکہ سب کو مثبت پیغام جائے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم جب چاہیں سندھ آئیں، درخواست ہے مجمع نہ ہو۔ وزیراعظم عمران خان سندھ آئیں تو درخواست ہو گی گاڑی میں ایس او پی پر عمل کریں۔ وزیراعظم خود ایس اوپی پر عمل کرکے لوگوں کو بتائیں گے تو اچھا تاثر جائے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔