Wednesday, February 28, 2024

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی
September 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست میں درخواست گزار بیرسٹر دانیال چودھری نے اپنی درخواست واپس لے لی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایک ایشو درخواست میں زندہ ہے۔ اس ایشو پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں گیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے سے کسی نے نہیں روکا۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی ناہلی سے متعلق درخواست غیر موثر قرار دے دی۔ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔ واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 63،62 کی بنیاد پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست 2017 میں دائر کی گئی تھی۔