Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
November 1, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی اور ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور ہو گا۔

وزیراعظم مختلف قومی امور پر کورکمیٹی کو اعتماد میں لیں گے، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔