Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سمیت 13 نکاتی ایجنڈا پیش ہوگا، کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی نشستوں پر بریفنگ دے گی۔ وفاقی برآمدی سیکٹر کے لیے گیس اور آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی کرے گی۔

کابینہ آئی سی ٹی کریمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2021، این ٹی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی تقرری میں عبوری توسیع اورٹیکس قانون میں تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 کی منظوری دیگی۔

کابینہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں پی ٹی ڈی سی کی اراضی پرائیویٹ سیکٹرکولیز پر دینے کی بھی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔