Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت کا جائزہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت کا جائزہ
November 13, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر اظہارتشویش کیا۔ بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر بھی وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ بلایا جائے۔ ذاتی طور پر ہر ماہ جائزہ کمیٹی کا اجلاس رکھوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا بلوچستان حکومت اپنے گورننس ڈھانچے کو نچلی سطح پر از سر نو تشکیل دے۔ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں مؤثر حل تلاش کرنا ہونگے۔

اجلاس میں وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔