وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اور اتحادی ارکان کو عشائیہ دیا گیا
اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اور اتحادی ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طارق چیمہ سمیت کئی ارکان نے شرکت نہیں کی۔
عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل حالات میں ملک چلا رہے ہیں۔ کورونا کے باوجود حکومت نے زبردست بجٹ دیا ہے ۔ ان شاءاللہ وفاقی بجٹ باآسانی پاس ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نےعشائیہ میں بعض ارکان کی غیرحاضری کا نوٹس لیتے ہوئے چیف وہیپ عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لیں۔ وزیراعظم عمران خان نےاتحادیوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔ عشائیہ میں طارق بشیر چیمہ سمیت ق لیگ کے سینئر ارکان نے شرکت نہیں کی۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے گفتگو میں کہا کہ اتحادی ساتھ تھے ، ساتھ رہیں ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید بولے مسائل حل کریں گے اور پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔
عشائیے میں مہمانوں کی مزیدار پکوانوں سے تواضع کی گئی۔ ارکان پارلیمنٹ کو مٹن ، مٹن کورما، کباب، بریانی، پالک پیش کی گئی۔ میٹھے میں دو ڈشز پیش کی گئیں۔