Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم عمران خان کی ایک اور پہچان ، جرمن خاتون کرسٹینا بیکر کو مسلمان کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی ایک اور پہچان ، جرمن خاتون کرسٹینا بیکر کو مسلمان کر دیا
September 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا اسلام کی سربلندی کیلئے ایک اور اہم کارنامہ سامنے آ گیا۔ زمانہ کرکٹ کے عروج پر ایم ٹی وی میں پروگرام کرنے والی جرمن خاتون کرسٹینا بیکر کو مسلمان کر دیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  اپنے کرکٹ کے   کیریئر کے عروج پر بھی دین کا پرچار کرتے تھے جس کی مثال ایم ٹی وی پر پروگرام کرنے والی  میزبان جرمن خاتون کرسٹینا بیکر ہیں۔ کرسٹینا بیکر کی پاکستان کے ہینڈسم ترین کھلاڑی عمران خان سے پہلی ملاقات انیس سو بانوے میں ہوئی۔تین سال بعد وہ انیس سو پچانوے میں مشرف بہ اسلام ہو گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمیشہ زندگی کے فلسفے پر بات کرتے تھے۔قبول اسلام سے قبل کرسٹینا ایک بے باک کھلنڈری اور پارٹیز کی شوقین خاتون تھیں۔ ایم ٹی وی پر پروگرام کرنے والی اس خاتون کے بے تحاشا مداح تھے۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد کرسٹینا نے فرام ایم ٹی وی ٹو مکہ کتاب بھی لکھی وہ فریضہ حج بھی ادا کر چکی ہیں۔