Monday, September 26, 2022

وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کیلئے قرار داد قومی اسمبلی میں جمع

وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کیلئے قرار داد قومی اسمبلی میں جمع
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کیلئے قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کو نوبل امن انعام دلوانے کےلیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کا سبب بنا۔ بھارت کے رویے سے کروڑوں لوگوں کی زندگی کو خطرہ تھا۔ قرارداد کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال میں مہارت سے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا اور صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل انعام دیا جائے۔